Course Details

فھم دین

ذوالقرنین خان
اسلامی سکالریہ پروگرام آٹھ سمسٹرز پر مشتمل ہے جس کا دورانیہ چار سال ہے۔
فھم دین کورس کی خصوصیات
اسمیں درج ذیل مضامین شامل ہیں
قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر
روزمرہ شرعی مسائل کا تفصیلی جائزہ
اصول حدیث
اصول فقہ
عقائد اہل سنت و الجماعت
عربی گرامر
عربی بول چال
فن خطابت
:شرائط
اس پروگرام میں شمولیت کیلئے طلبہ و طالبات کا کم از کم میٹرک کی سند کا حامل ہونا ضروری ہے لیکن انٹر کی سند کے حاملین طلبہ و طالبات کو ترجیح دی جائے گی ۔
عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
طالب علم پر لازم ہوگا کہ وہ اپنے ذمیہ کام کو ادا کرے۔
:طریقہ ہائے تدریس
تمام کلاسز گوگل میٹ پر ہوں گیں۔
کلاس ہفتے میں چار دن ہو گی،سوموار تا جمعرات۔
روزانہ تین سے چار گھنٹے کلاس ہوگی۔
ہر سبق کی ریکارڈنگ بھی ہو گی اگر کوئی مقررہ وقت پر حاضر نہیں ہو سکتا تو وہ عذر بتا کر مقررہ استاد سے ریکارڈنگ وصول کر سکتا ہے۔
ہر سمسٹر کا امتحان ہو گا پاس کرنے والا ہی اگلے سمسٹر میں پڑھنے کا اہل ہو گا۔